47

جہانگیر ترین سے اختلافات۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کی معتبر شخصیت نے استعفیٰ دے دیا، پی ٹی آئی میں بھونچال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں دراڑیں پڑنا شروع، جہانگیر ترین خان کے ساتھ اختلافات کے باعث پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل ابو حسن انصاری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، ابو حسن انصاری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ جہانگیر ترین کے ساتھ پارٹی آئین میں تبدیلی پر

اختلافات کے باعث کیا۔ میڈیا رپورٹس میں یہ کہا جا رہا ہے ابو حسن انصاری پاکستان تحریک انصاف کے کے آئین2019 کے بانی ہیں، جہانگیر ترین خان جو کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی بھی عہدہ نہیں رکھتے ، انکی جانب سے ابو حسن انصاری کو پارٹی آئین کو تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا تھا، اس کے علاوہ جہانگیر خان ترین اور ابو حسن انصاری کے مابین کئی پارٹی میٹنگز میں تلخ کلامی بھی ہوئی تھی ، ابو حسن انصاری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے، یہ کوئی بات نہیں کہ جہانگیر ترین نے تحریک انصاف پر پیسہ پانی کی طرح بہایا ہے ، ہم بھی تحریک انصاف درینہ ورکر ہیں اور ہم نے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کافی محنت کی ہے۔ ابو حسن انصاری کی جانب سے اپنا استعفیٰ پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو پیش کر دیا گیا ہے، پارٹی کے چیف آرگنائزر کی جانب سے ابھی تک اس استعفے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے دورہ چائینہ سے واپسی تک اس استعفے سے دور رہنے کی تمام پارٹی ورکروں کو ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورہ چائینہ مکمل کر کے واپس آکر اس مسئلے کو دیکھے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں