پی آئی اے نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کورونا وائرس کے دوران ملک بھر کے ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کیمطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے ا پنے بیان میں کہا کہ

رعایتی ایئر ٹکٹس کی پیشکش کا مقصد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات کا اعتراف اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ رعایتی ٹکٹس،عیدالفطر سے قبل اور بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کارڈ دکھا کر پی آئی اے کے دفاتر سے حاصل کی جاسکیں گی۔ خیال رہے کہ پولانی فیملی بھی کراچی طیارہ حادثے کا شکار ہوگئی۔یحییٰ پولانی کے بھتیجے اور زکریا پولانی کے چھوٹے صاحبزادے بیوی بچوں سمیت حادثے کا شکار ہوگئے۔پولانی فیملی کے پانچ افراد بدقسمت طیارے میں سوار تھے۔یحییٰ پولانی کے بھتیجے زین پولانی،ان کی اہلیہ اور تین بیٹے حادثے کا شکار ہوئے۔حادثے کی شکار شاہدہ لندن میں پی ایچ ڈی کر رہی تھی اور وہاں اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ مقیم تھیں۔چند روز قبل ہی ان کی فیملی کو لندن سے لاہور کی پرواز ملی تھی اور اب وہ لاہور سے عید منانے اپنے گھر آرہے تھے کہ اس حادثے کا شکار ہوگئے۔سوشل میڈیا پر ان کی بچوں کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کردیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ہنستا بستا ہوا گھرانہ منٹوں میں اجڑ گیا, زین پولانی اپنی اہلیہ اور تین بچوں سمیت طیارہ حادثہ میں شہید, بچے اپنی نانی کے گھر عید منانے کیلئیے والدین کے ہمراہ کراچی آرہے تھے, ﷲ پاک درجات بلند فرمائے۔ایک صارف سے فیملی کے حادثے کا شکار ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔دوسری جانب ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے طیارے کو کراچی میں پیش آنے والے حادثے کے باعث متاثر ہونے والے 25 گھروں کو کلیئر کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 97 افراد کی لاشیں جائے وقوعہ پر سے نکال لی گئی ہیں اور طیارہ گرنے کے باعث متاثر ہونے والے 25 گھروں کے رہائشیوں کو مقامی انظامیہ کی مدد سے دوسرے مقامات پر منتقل بھی کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.