شہری اپنا اپنا بندوبست کر لیں۔۔!! عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ اتوار، پیر منگل اور بُدھ کو بھی پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم شام یا رات کے اوقات میں گوجرنوالہ، لاہور، ساہیوال ، سیالکوٹ ،راولپنڈی، چکوال، ٹیکسلا،

اٹک، جنڈ، لاوہ، گوجرخان، کوٹلی ستیاں،جھنگ ، گجرات، سرگودھا، میانوالی ،بھکر،فیصل آباد اور مری میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان ،زوب ، شیرانی ، قلعہ سیف اللہ ،اور لورالائی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،سکھر اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم ر ہے گا۔
شام یا رات کے دوران میں دیر، چترال ، سوات ، مانسہرہ ، کوہاٹ ،ایبٹ آباد، مالاکنڈ،وادی پشاور ، خیبر، بونیر، مردان، نوشہرہ، کرم ، باجوڑ،کوہستان ، بٹگرام ، صوابی اور چارسدہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گذ شتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،لاہور شہر میں جمعہ کے روز صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز ہفتہ اوراتوار کے روز بھی لاہور شہر کا موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔جبکہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہیگا، شام یا رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم چترال، دیر، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم خیبر پختونخواہ،پنجاب،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روز شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخواہ،پنجاب،اسلام آباد،بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.