جسےاللہ رکھے اسےکون چکھے ۔۔۔۔ !!!وہ نوجوان جس نے طیارے حادثے کے دوران چھلانگ لگادی، اب وہ کہاں اور کس حال میں ہے؟تازہ ترین خبر

کراچی (ویب ڈیسک) پی آئی اے کے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے سے ایک نوجوان نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ جب نیچے گرا تو ایک نوجوان نے کھڑکی توڑ کر اس میں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زبیر نامی نوجوان نے طیارے میں سے چھلانگ لگا دی تھی جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوا اور اس کی جان بچ گئی۔طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے والے نوجوان محمد زبیر کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ سمیت سرکاری افسران کے ہمراہ خوش قسمت نوجوان کی عیادت بھی کی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے میں پہلے یہ اطلاعات آئی تھیں کہ سینئر صحافی انصار نقوی جاں بحق ہوگئے ہیں لیکن اب یہ اطلاع آئی ہے کہ وہ اس حادثے میں بچ گئے ہیں۔انصار نقوی 24 نیوز کے پروگرامنگ ڈائریکٹر ہیں۔ انصار نقوی کے چینل میں انہی کے شعبے (پروگرامنگ) سے تعلق رکھنے والے اینکر پرسن ریحان طارق کا کہنا ہے کہ انصار نقوی طیارے میں پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود سے اگلی نشست پر بیٹھے تھے، اور وہ بھی زندہ بچ جانے والوں میں شامل ہیں۔ معجزوں کی امید کی جاسکتی ہے ، اس وقت انصار نقوی کی حالت تشویشناک ہے، ان کیلئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ طیارہ حادثے میں پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے، انہیں ہلکی پھلکی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.