عمران خان ایک دفعہ پھر اللہ اور اس کی رعایا کے سامنے سرخرو۔۔۔۔ مہنگائی سے ستے پاکستانیوں کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اچھی خبر یہ ہے کہ وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں پندرہ سے بیس فیصد تک کمی کا حکم دیاہے۔سما ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قانونی حدودسے

زائد غذائی اجناس ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیاہے جس کے بعداب قانونی حد سے زیادہ اجناس ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے گی۔اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل کر کے زائدپیسہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔کسی بھی بڑے یا چھوٹے ذخیرہ اندوز کو نہیں چھوڑ اجائے گا۔غریب آدمی کے کھانے پینے کی کسی بھی چیز کا ذخیرہ نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاغریب عوام کا مفاد ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیاجائے ۔تعلیم سے متعلق معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیاجائے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نیا اورجدید پاکستان ۔۔۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو اب تک کی سب سے بڑی مشکل حل کر ڈالی پنجاب پولیس جلد ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کے لیے ’ای پیمنٹ ایپ‘ متعارف کروا رہی ہے جس سے شہری فی الفور چالان کی رقم ادا کرنے کے بعد اسی وقت اپنے کاغذات حاصل کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق چالان کی ادائیگی کے موجودہ نظام میں شہریوں کو سب سے پہلے بینک جا کر چالان کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے جس کے بعد انہیں اپنے کاغذات حاصل کرنے کے لیے انہیں ٹریفک پولیس کے دفاتر جانا پڑتا ہے۔لیکن اب پنجاب پولیس نے اس مرحلے کو آسان بنانے کے لیے آن لائن چالان جمع کرانے کے لیے موبائل ایپ تیار کر لی ہے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا یہ شہریوں کے لیے ایک اہم اقدام ہے کیونکہ یہ ایپ شہریوں کو موجودہ نظام کی رکاوٹوں سے آزاد کروائے گی۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ بہترین برتاو¿ کر یں تاکہ پولیس کا عوام سے تعلق بہتر اور مستحکم ہوسکے۔چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لیاقت علی ملک نے ’ای پیمنٹ ایپ‘ کے حوالے سے کہا کہ یہ ایپ دیگر تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ آن لائن منسلک ہے اور اس سے شہریوں کو چالان کی ادائیگی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی اور انہیں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔فی الحال پنجاب پولیس کی جانب سے ’ای پیمنٹ ایپ‘ کو ابتدائی طور پر نیو انارکلی ٹریفک سیکٹر کے شہریوں کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا ہے اور یہ عمل مکمل ہوتے ہی ایپ کو دیگر علاقوں میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.