مودی کی اپنے ہی ملک میں چھترول ۔۔۔ نامور بھارتی اداکارہ کھل کر سامنے آ گئیں، بھارتی وزیراعظم کو کسی لائق نہ چھوڑا

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کی نامور اداکارہ انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف کے خلاف میدان میں آگئیں،ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے طلاق سے متعلق ایک بیان پر سونم کپور نے شدید ردعمل دیا ہے۔آر ایس ایس سربراہ کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی

تھی کہ ایک بیان میں آر ایس ایس چیف نے کہاہے کہ طلاق کی شرح پڑھے لکھے اور امیرخاندانوں میں زیادہ ہے کیونکہ تعلیم اور امارت تکبر کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے خاندان ٹوٹ جاتے ہیں۔آر ایس ایس کے چیف کے اس بیان پر جواب دیتے ہوئے سونم کپور نے کہا کہ ”کون سمجھدار شخص ایسی بات کرسکتا ہے؟ رجعت پسند اور احمقانہ بیان“۔عوامی جلسہ میں دیئے گئے بیان میں آر ایس ایس چیف کا یہ بھی کہنا تھاکہ ملک میں آج کل طلاق کے کیسز کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوگیاہے۔ لوگ مختلف معاملات پر لڑ رہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل بھارت پر اقتصادی بم گرا دیا گیا ۔ بھارت کو ترجیحاتی ممالک کی فہرست سے نکال دیا ۔امریکا افغانستان معاملات میں بھارت کا کردار ادا کروانا چاہتا ہے جبکہ بھارت ایسے کسی قسم کے تعاون سے مکمل انکاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے ویڈیو میں یہ کہا ہے کہ امریکا نے بھارت کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے پیچھے وجہ بھارت نے امریکا کی بات نہ ماننے ہے ۔ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت افغانستان معاملات میں اپنا کردار ادا کرے جبکہ بھارت امریکا کی ایسے کسی کام میں مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد امریکہ کی جانب سے بھارت کو دی گئی تمام رعایتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے ختم کر دی ہیں ۔ بھارت کو امریکا کی جانب سے تجارتی مد میں کچھ رعایتیں دی گئیں تھیں جو اب امریکہ کی جانب ختم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ معروف صحافی نے مزید بتا یا ہے کہ امریکہ نے بھارت کیلئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دیئے ہیں ،بھارت کو دیا گیا 26 کروڑ امریکی ڈالر کا ٹرف ختم کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی سرکار کو تجارتی اور مالی معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے ۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.