پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات، کیسے کام کرتی ہے؟

خانیوال (ویب ڈیسک) کبیر والا میں انجینئرنگ فائنل کے طالب علم احمد نے احمد نے پٹرول اور گیس کے بغیر ہوا کے پریشر پر چلنے والی موٹر سائیکل کا کامیاب تجربہ کرکے ٹیکنالوجی کی دنیا کو نئی راہ دکھائی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ہوا کے پریشر سے چلنے والی یہ موٹر سائیکل 70 سی سی انجن کی حامل ہے اور اس کے دو سلنڈر اور

تین پہیے ہیں، ان سلنڈر میں ہوا جمع کرکے بطور ایندھن استعمال کی جاتی ہے، احمد نے بتایاکہ یہ موٹر سائیکل تیار کرنے میں اسے ایک مہینہ لگا ہے اور یہ ایک ماحول دوست سواری ہے، انجینئرنگ کے طالب علم احمد نے بتایا کہ اس موٹر سائیکل میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے لیکن احمد نے بتایا کہ سیلف سٹارٹ انجن نے میری توقعات کے مطابق کام کیا ہے اس موقع پر اس نے کہا کہ ایسے انجن بنا کر پٹرول کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی بھی کم کی جا سکتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل 70 سی سی انجن کی حامل ہے اور اس کے دو سلنڈر اور تین پہیے ہیں۔

22

اپنا تبصرہ بھیجیں