پریانکا چوپڑا نے کیسے ہالی وڈ سپرسٹار جان ٹروولٹا کے دل کی گھنٹی بجا دی؟ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

فلوریڈا: بالی وڈ کے ایک ایوارڈ شو میں پریانکا چوپڑا نے مشہور گانے ‘دل میں بجی گھنٹیاں’ پر ڈانس پرفارنس دی. ڈانس کے دوران وہ اسٹیج سے اتریں اور رنویرسنگھ کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کردیا. اسی دوران اچانک پریانکا نے مہمانوں کی نشستوں پر بیٹھے ہالی وڈ کے سپرسٹارجان ٹروولٹا کو اٹھایا اور اپنے ساتھ اسٹیج پر لے گئیں. اسٹیج پر جان ٹروولٹا نے ان کے ساتھ مل کر خوب ڈانس کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی.

ضرورپڑھیں: اجےدیوگن اب تامل فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گے

پریانکا نے ٹروولٹا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بغیر ریہرسل کے اتنا اچھا ڈانس نہیں کرسکتا جب تک کہ وہ اصلی ڈانسر نہ ہو. اس ایوارڈ شو میں بالی وڈ کے مشہور ستارے بھی موجود تھے جن میں انیل کپور، مادھوری، رنویرسنگھ، دیپیکا پڈوکون، ہریتک روشن، دیا مرزا، رتیش دیش مکھ، بومن ایرانی، پرنیتی چوپڑا اور ادیتیارائےکپور جیسے فنکار شامل تھے.

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=2QZApkhGGqo[/embedyt]

18

اپنا تبصرہ بھیجیں