نازیبا زبان پڑگئی بھاری..الیکشن کمیشن کا حلف نامہ جمع کروانے کا حکم

نازیبا زبان پڑ گئی بھاری..الیکشن کمیشن کا حلف نامہ جمع کروانے کا حکم

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنرسرداررضا کی سر براہی میں چاررکنی بینچ نے سردارایازصادق،مولانا فضل الرحمان اور پرویز خٹک کی جانب سے نازیبازبان کے استعمال کے معاملے پر سماعت کی.تینوں امیدواروں کے وکلا اس سماعت میں پیش ہوئے اوراس بات کی یقین دہانی کرائی کے آیندہ ایسا نہیں ہوگا. اس پرالیکشن کمیشن نے ان سے باقاعدہ حلف نامے جمع کروانے کا حکم دیا ہے.اس سے قبل الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بھی نوٹس جاری کیا تھا اور ان کی جانب سے بھی ان کے وکیل نے پیش ہو کرتحریری یقین دہانی جمع کروانے کی حامی بھری ہے

13

اپنا تبصرہ بھیجیں