شہبازشریف نگران حکومت سے پریشان…

شہبازشریف نگران حکومت سے پریشان…

پشاور کے شہید رہنما ہا رون بلور کےاہل خانہ سےتعزیت کرنے کے بعد شہباز شریف نےکہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی آمد پر پورا ملک ان کے استقبال کے لیے جمع ہو گیا پرایک گملا تک نہیں ٹوٹا. ہم نے کسی بھی چیز کو نقصان نہیں پہنچایا پراس کے باوجود ہمارے بہت سے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا اوروہ اب تک جیل میں ہیں. پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے. جب سے نگران حکومت آئی ہے ہمارے بہت سے کارکنان کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا ہے. پنجاب کی نگران حکومت صرف پی ٹی آئی کوسپورٹ کر رہی ہےاورالیکشن کمیشن اس پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے. دوسری جانب نیب بھی صرف ن لیگ کو دیوار سے لگا نے میں مصروف ہے.شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے میاں مٹھو بننے کی عادت نہیں.

32

اپنا تبصرہ بھیجیں