عام انتخابات کیلئےبیلٹ پیپرزکی چھپائی اورترسیل مکمل

اسلام آباد: عام انتخابات کیلئےالیکشن کمشن نے بھی تیاریاں مکمل کر لیں، بلیٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل مکمل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کاکام مکمل کرلیا، بیلٹ پیپرزکی چھپائی اورترسیل کاعمل چاروں صوبوں میں ماسوائے کراچی کے مکمل ہوگیاہے. بلیٹ پیپرزکی تعداد 22 کروڑہے جبکہ بیلٹ پیپرز پہلی بار سیکیورٹی فیچرز پر مبنی چھاپے گئے ہیں. الیکشن کمیشن کے مطابق 10کروڑبلیٹ پیپرزڈی جی خان, سرگودھا ڈویژن، بلوچستان, سندھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال ڈویژن کے لئے کراچی سے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے لیے بیلٹ پیپرز اسلام آباد میں چھاپے گئے جن کی تعداد 7کروڑسے زائدہے. کے پی اورفاٹا کیلئے3کروڑبیلٹ پیپرزبھی اسلام آبادمیں ہی چھاپے گئے ہیں.الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرکا رنگ سبز اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے سفید ہوگا۔

16

اپنا تبصرہ بھیجیں