عام انتخابات میں اکژیت کس کی ہوگی؟ چوہدری نثارکا بڑا دعویٰ.

عام انتخابات میں اکژیت کس کی ہوگی؟ چوہدری نثارکا بڑا دعویٰ.

سینئر سیاستدان چوہدری نثار نے صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اگرچہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں زیادہ نشستیں لےگی تاہم وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی آزاد امیدواروں کی منڈی لگے گی، ملک کو درپیش خطرات اور اقتصادی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا موجودہ درپیش مسائل سے کوئی بھی سیاسی جماعت اکیلے نمٹنے کی پوزیشن میں نہیں ہے جیپ کے نشان کا کسی ادارے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، یہ ایک جانا پہچانا نام ہے جس کی وجہ سے بہت سارے امیدواروں نے لیا، تاہم جیپ کا نشان لینے والے بہت سارے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگی. جیپ کا انتخابی نشان لینے والوں کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں. انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کا مشکل ترین الیکشن ہے اور انتخابات کے بعد حالات 1970 سے بھی بدتر ہونگے.

17

اپنا تبصرہ بھیجیں