بورے والا ایکسپریس بھی تبدیلی کی پٹڑی پر چڑھ گئی . . .

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وقار یونس بھی عمران خان کی حمایت کے لیے میدان میں آگئے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کپتان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کردیا. وقار یونس کا کہنا ہے کہ بس اب بہت ہوچکا اور پاکستان میں تبدیلی لانے کا وقت آن پہنچا ہے. فتح اگرچہ آسان نہیں ہوگی مگر کپتان اس مرتبہ جیت کے حقدار ہیں. وکی کی عرفیت سے مشہور وقار یونس نے لکھا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، آل دی بیسٹ کپتان. یاد رہے کہ ٹو ڈبلیوز کی عرفیت سے مشہور جوڑی کے دوسرے رکن وسیم اکرم پہلے ہی کپتان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں.

19

اپنا تبصرہ بھیجیں