ڈالر ایک بار پھر آسمان پر…مہنگائی کا جن بےقابو ہونے کو تیار….

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 40 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 130.10 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر130.10 روپے کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر 128.50 روپے کی سطح پر مستحکم ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بنک میں امریکی ڈالر کی قدر 6 روپے 40 پیسے کے اضافے کے بعد128 روپے تک پہنچی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 8 پیسے ہوگئی. یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145 روپے 72 پیسے ہوگئی۔
ڈالر کی اونچی اُڑان نے اسٹاک مارکیٹ پر بھی برے اثرات مرتب کئے اورہفتے کے پہلے کاروباری روز پی ایس ایی ہنڈرڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جسکی وجی سے پٹرول کی قیمت بڑھنےکا بھی خدشہ ہے.

21

اپنا تبصرہ بھیجیں